15 جنوری، 2025، 5:31 PM

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو دردناک صورت حال کا سامنا ہے، صیہونی تجزیہ نگار کا اعتراف

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو دردناک صورت حال کا سامنا ہے، صیہونی تجزیہ نگار کا اعتراف

صیہونی تجزیہ کار نے شمالی غزہ میں قابض فوجیوں کی دردناک صورت حال کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نے صیہونی تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے شمالی غزہ میں قابض فوجیوں کی دردناک صورتحال کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ بیت حانون کے واقعات دردناک ہیں اور ہم شمالی غزہ میں جنگ کی قیمت چکا رہے ہیں، شمالی غزہ میں عسکری حکام ہمارے فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

اس تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ حماس نے میدان جنگ میں بہت سی پیچیدہ بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد پھیلا رکھا ہے، جس سے قابض فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے غزہ میں ایک فوجی دانیال ہاکوہین کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ یہ صہیونی فوجی غزہ میں اینٹی آرمر میزائل سے شدید زخمی ہوا تھا اور اب اس کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1929587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha